ابنا: رائٹرز کی رپورٹ کےمطابق عمان کی پولیس، سیاسی اصلاحات کےخواہاں عمان کےمظاہرین پرحملہ کردیاجس میں چہہ افراد ہلاک ہوئےہيں۔ اس سےقبل موصول ہونےوالی رپورٹوں میں مارےجانےوالوں کی تعداد دو اورزخمیوں کی تعداد آٹھ بتائی گئي تھی۔ واضح رہےکہ عمان کی پولیس نےکل صوبہ باطنہ کےشہرصحارکےاسکوائرپرمظاہرین پرحملہ کردیاتھا۔عینی شاہدین کےمطابق مظاہرین نےعمان کےصنعتی شہرصحار جانےوالی سڑک بند کررکھی ہے۔ شاہ عمان نےکشیدگی کم کرنےکےلئےوزيرتجارت ، وزیرصنعت، وزیرماحولیات، وزیرنقل وحمل، وزیرتعلیم اور وزيرسیاحت کوبرطرف کردیاہے اس کےباوجود عوامی احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110